ماں کی لاپرواہی نے 5 سالہ بچی کی جان لے لی

خاتون نے بچی کو واشنگ مشین میں بند کردیا تھا

پشاور ميں ماں نے بچی کو واشنگ مشین میں بند کردیا، دم گھٹنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ داود زئی کے علاقے میں بچی کھلینے کیلئے ہمسایوں کے گھر جانے کی ضد کر رہی تھی، جس پر ماں نے تنگ آکر بچی کو واشنگ مشین میں بند کر دیا۔

لاپرواہ ماں نے بچی کو کافی دیر تک واشنگ مشین سے نہ نکالا، دم گھٹنے کے باعث دعا جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ ماں کو گرفتار کرلیا۔

CHILD MURDER

Tabool ads will show in this div