قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی ارکان آج بھی غائب

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف ) اور ایم کیو ایم کی جانب سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس بھی شریک نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیے: تحاریک واپس، ارکان پی ٹی آئی ڈی سیٹ ہونے سے بچ گئے

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی نے اسمبلی میں واپسی سے متعلق مشاورت کیلئے آج بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں جس میں عمران خان کے قومی اسمبلی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ آج بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

مزید پڑھیے: ایم کیو ایم، جےیوآئی ف کا پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے پر اتفاق

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ روز دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے بھی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر متفق ہونے کے بعد اپنی تحاریک واپس لے لی تھیں ۔پی ٹی آئی نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیا تھا جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ تحریک ارکان کے ارکان آج قومی اسمبلی میں اپنی نشستوں پر واپس آجائیں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

NATIONAL ASSEMBLY

BANI GALA

jui f

Tabool ads will show in this div