ٹيکس کیلئے شناختی کارڈکی شرط پرسلمان شاہ کی تنقید

شناختی کارڈ سے ٹيکس ميں اضافہ ہونا ثابت کیا جائے

پنجاب حکومت کے مشیر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ نےایف بی آر کی ٹيکس کے ليے شناختی کارڈ کی شرط پراعتراض کرديا۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے سماء کو دئے گئے ایک انٹرويو میں کہا کہ ہمارے لوگ سادہ ہيں اس لئے ٹيکس کا نظام بھی سادہ ہونا چاہيے۔

انہوں نے کہا کہ ٹيکس دينے والا اعتماد نہيں کرتا کيونکہ اس کو ہراساں کيا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ايف بی آر ثابت کرے کہ شناختی کارڈ سے ٹيکس ميں اضافہ ہوا ہے،چھوٹی سی وجہ کے باعث ٹرانزيکشنز نہيں رکنی چاہيے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملکوں پر پابندياں لگيں تو تجارت روک دی جاتی ہے، يہاں ہم خود ہی اپنی تجارت روک رہے ہيں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ نيا پاکستان ہاؤسنگ پراجيکٹ کو پنجاب بينک نے قرض دينے سے انکار کیوں کیا،اس پرانھوں نے جواب دیا کہ پنجاب بينک ميرا نہيں بلکہ کمرشکل بينک ہے،اس پر دباؤ نہيں ڈال سکتے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بینک کو حکم نہيں دے سکتا،ان کےاپنےبورڈ نےفيصلہ کرنا ہوتا ہے، پچھلی حکومتوں کو اس ليے قرض ملے کيونکہ انہوں نے دباؤ ڈالا تھا۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے یہ بھی کہا کہ بينک نے قرض مفت تو نہيں دے دينا، واپسی کی بھی فکر ہوتی ہے،وہ ديکھتے ہيں کہ قرض لينے والا واپسی کے قابل بھی ہے، بينک کو حکومت پر نہيں بلکہ سسٹم پراعتبار نہيں ہے۔

Punjab Bank

SALMAN SHAH

Tabool ads will show in this div