شوکت یوسفزئی کے بیان پرڈاکٹرز،انجینئرزکا پکوڑا ڈے
وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی کی جانب سے صوبےکے ڈاکٹرزاورانجینئرزکو انوکھے اندازمیں بیروزگاری کا زمانہ یاد دلانا مہنگا پڑا۔ اس حوالے سے دیے جانے والے ایک بیان پر شوکت یوسفزئی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
ڈاکٹرز کے احتجاج کرنے پر شوکت یوسفزئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یہ کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ اتنے ڈاکٹرز بھرتی کیے۔ پہلے تو یہ سب بیروزگار تھے اور انجینئرز، ڈاکٹرز خیبربازار میں پکوڑے بیچتے تھے۔ ہم آئے تو چار چارپانچ پانچ ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے۔
#SaySorryToEngineers Shameful remarks by @ShoukatAliYousa pic.twitter.com/8GnqMmz3vh
— Engr. Hamid (@pakistanismyjan) October 2, 2019
صوبائی وزیراطلاعات کے بیان کے ردعمل میں سوشل میڈیا پرتنقید کا بازارگرم ہوگیا۔ اس حوالے سے احتجاج کے علاوہ ڈاکٹرز اور انجینئرز نے دلچسپ میمز بھی بنائیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
پکوڑے بھیجنےوالےانجنیئرز کو بی آر ٹی پشاور میں بھرتی کرنے پر کے پی گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں اس صدقہ جاریہ کے بدلے یہ انجنیئرز حکومت کو بہت جلد پکوڑے بھیجنے پر مجبور کرینگے😜 #SaySorryToEngineers@IqraHashmi786 @ayazahmedmir @SyedmusaddiqSy4 @aqeela_dr @MalaikaShakil @momikhan22 pic.twitter.com/U9kOiIN5nG
— SALMAN KHAN (@s_khan557) October 2, 2019
Looks like the past of every doctor that Shaukat Yousafzai was talking about. https://t.co/X1EvZYa7Fx
— Jaweria Islam Khan.B 🇵🇰 (@J_MaxFacSurgeon) October 2, 2019
#SaySorryToEngineers https://t.co/gs7ItDbour
— Farhan Arshad (@Footballer07) October 3, 2019
Small Man In Big Office.#SaySorryToEngineers pic.twitter.com/9nYVr4wXQY
— Dr. Saba (@Dr_Saba_Bangash) October 2, 2019
He used to sell pakorey on his cycle yet the engineers and doctors provided him the job and became an MPA.and finally got a luxury jeep. Say thanks to us before #SaySorryToEngineers and #SaySorryToDoctors https://t.co/oYAygSGAHp
— Engr Yousafzai (@EngrAzhaar) October 2, 2019
We Engineers and Doctors are the most highly educated, professional and intelligent class of this country and we are proud of it. Pakooray bechna is the failure of this system. Without Engineers your BRT is in front of everyone.#SaySorryToEngineers#SaySorryToDoctors
— Kifayatullah (@Kifayat162) October 3, 2019
بعض صارفین نے شوکت یوسفزئی کو وہ واقعہ بھی خوب یاد دلایا جب پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم لائیواسٹریمنگ کے دوران کیٹ فلٹر ہٹانا بھول گئی تھی۔ اس بڑی غلطی کے باعث کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر بلی بنے دکھائی دیتے رہے تھے۔
Politicians are responsible for the failure of Pakistan Steel Mills & Pakistan industrial growth.They'll now make fun of engineers & their jobs.Due to their negligence there are no job opportunities.I condemn the cheap statement made by the minister of PTI. #SaySorryToEngineers pic.twitter.com/YXanX5KWYh
— Areesha Babar (@areeshababar24) October 2, 2019
Small Men In Big Offices.#SaySorryToEngineers@SAYousafzaiPTI pic.twitter.com/3gSviwv5Aj
— ABDUR-RAUF (@AbRaufi) October 2, 2019
شوکت یوسفزئی کے اس بیان پر ڈاکٹرز اور انجینئرز نے ’’پکوڑا ڈے ‘‘ بھی منایا۔
Senior Doctors and Engineers giving a gentle shup up call to Shukat Yousufzai by celebrating Pakora Day in office, and feeling proud of their profession. #SaySorryToEngineers pic.twitter.com/2n0l3Kf5Vs
— Shakeel Mirza (@shakelism) October 2, 2019
تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو شوکت یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی ڈاکٹروں کے حوالے سے بیان کی وضاحت۔ ڈاکٹروں کی عزت کرتا ہوں پکوڑے والی بات کسی توہین آمیز زمرے میں نہیں کی مثال دی تھی جس کو میڈیا نے غلط رنگ دیا pic.twitter.com/PkdsmyTs8p
— Shaukat Ali Yousafzai (@SAYousafzaiPTI) October 1, 2019
اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹراحتجاجا پکوڑے بیچنے آتے تھے خیبربازار میں اوراپنی ڈگریاں تک جلا دیتے تھے۔ میرا بیان اس تناظرمیں تھا لیکن میڈیا پرجو بیان پیش کیا گیا اس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے کہ میں ڈاکٹرز کی توہین کرنا چاہتا ہوں ۔ ایسا ہرگز نہیں، ڈاکٹرز میرے لیے قابل احترام ہیں۔ یہ سب توہین کے زمرے میں نہں کہا تھا ، صرف اتنا کہا تھا کہ ہمارے دور میں کافی لوگوں کو ملازمتیں ملیں، 4 سے 5 ہزار ڈاکٹرز ہم نے بھرتی کیے تھے اپنے دور میں اور مزید بھی کریں گے تا کہ ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوسکے۔