دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : معروف پاکستانی نیوز اینکر معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا،دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق معید پیرزادہ کوجعل سازی کے الزام میں چار اگست کو گرفتار کیا گیا تھا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ کو اسپتال میں والد کے انگوٹھے کاغذات پر لگاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی میں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا اور معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ معید پیرزادہ کے والد گذشتہ کئی دنوں سے تشویشناک حالت میں ابوظہبی کے اسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معید پیرزادہ ابو ظہبی پولیس کی حراست میں ہیں، اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفات خانہ کے اہلکاروں کی معید پیرزادہ سے ملاقات ہو ئی ہے، پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی پولیس سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
معید پیر زادہ کی ٹوئٹ :
دوسری جانب معید پیرزادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ " شدیدبیماروالدکےساتھ بیرون ملک مقیم ہوں،"۔