مانسہرہ ہیلی کاپٹڑ حادثہ،تمام شہداء کی میتیں مل گئیں،سی ایم ایچ منتقل

اسٹاف رپورٹ:


راول پنڈی : مانسہرہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا، تمام شہدا کی میتیں مل گئیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی سیونٹین کے حادثے میں پانچ میجر اور ایک کیپٹن سمیت بارہ فوجی شہید ہوئے، تمام میتیں سی ایم ایچ راولپنڈی بھجوا دی گئیں۔

تین ماہ کے دوران پاک افواج کیلئے دوسری کڑی آزمائش مانسہرہ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کی صورت میں سامنے آئی، جس میں 6 افسران سمیت 12 فوجی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17 آرمی میڈیکل کور کی ٹیم لے کر راول پنڈی سے گلگت جا رہا تھا۔ خراب موسم کے سبب مانسہرہ کے قریب لساں نواب کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن مکمل کر کے تمام افراد کے جسد خاکی تلاش کر لیے۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید دھند میں ہیلی کاپٹر بلند پہاڑ سے جا ٹکرایا اور گرتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

شہید ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر ہمایوں ٹیپو اور میجر مزمل، میڈیکل کور کے ڈاکٹر میجر عثمان، میجر شہزاد اور میجر عاطف، جب کہ کیپٹن ناصر، نائیک عامر سعید ، نائیک او ٹی مقبول، حوالدار منیر عباسی، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ، سپاہی رحمت اللہ اور سپاہی وقار شامل ہیں۔ سماء

PTI

ELECTION

ZARBEAZB

IMRAN KHAN

CRASH

HAZARA

TEHREEK INSAF

BANI GALA

MAMNOON HUSSAIN

SKARDU

MINISTER

MEETING

SORTIE

BIRDY

captain

FAZL UR REHMAN

landing

VENTILATOR

MI 17

AIR AMBULANCE

Tabool ads will show in this div