حب:ٹریفک حادثے میں3افرادجاں بحق،24زخمی
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

اوتھل کے قريب تيز رفتار وين ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے ميں3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ زرعی يونيورسٹی کے قريب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کراچی سے بيلہ جانے والي وين ڈرائيور کے قابو سے باہر ہوئی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔
میتوں اور حادثے کے زخميوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کرديا گيا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔