مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ایڈیٹر:


راولپنڈی: مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیے: مانسہرہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 12 فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ ایئربیس پر ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ، فوج کے حاضر سروس افسران اور بڑی تعداد میں تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے شرکت کی۔

شہدا کے اہل خانہ اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شہداء کی نماز جنازہ پڑھی۔

مزید پڑھیے: مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ، تمام شہدا کے جسد خاکی مل گئے

واضح رہے کہ جمعرات کو مانسہرہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں 5 میجرز اور ایک کیپٹن سمیت 12 فوجی شہید ہو گئے تھے۔سماء

CRASH

pak army

captain

heli copter

services chiefs

Tabool ads will show in this div