راولپنڈی میں ڈینگی مزید دو جانیں نگل گیا

جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوچکی

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 161 افراد اسپتالوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والا پورا خاندان ڈینگی کا شکار ہوگیا جنہیں علاقج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون الماس شاہین جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا زیر علاج ہیں۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج مفتی لیاقت رضوی بھی ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 13 ہوچکی ہے مگر حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے بجائے مشوروں پر گزارہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل دستیاب ہیں مگر مریض کو ابتدائی مرحلے میں اسپتال میں داخل ہونا چاہیے۔ ڈینگی کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

دوسری جانب شہر بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد ڈینگی کا نشانہ بن کر اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div