ندا ڈار ویمنزبگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر

پاکستانی آل راؤنڈر کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ ہوگیا

پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ ہوگيا، آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ کھيلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہوں گی۔

کرک انفو کے مطابق آسٹريليا ميں ويمنز بگ بيش ليگ 18 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس میں آل راؤنڈر ندا ڈار سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کريں گی، وہ لیگ کھيلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہوں گی۔ ندا ڈار 5 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گی، انہوں نے بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔

پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار نے 95 ٹی 20 میچز میں 87 وکٹیں لینے کے ساتھ 1058 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 71 ایک روزہ مقابلوں میں 904 رنز اور 66 وکٹیں بھی لے چکی ہیں۔

NIDA DAR

Tabool ads will show in this div