اناڑی پولیس اورڈاکوؤں کےمابین فائرنگ کاتبادلہ،راہگیرباپ بیٹی قتل

ویب ایڈیٹر:


کراچی : نیو کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سال کی بچی اور اس کا باپ زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

سماء کے مطابق نیو کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ قریب سے گزرنے سے والی ماں باپ اور بیٹی بھی فائرنگ کی زد میں آگئے اور باپ اور دو سال کی بچی انوشہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹی پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جب کہ تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص مقامی گارمنٹ فیکٹری میں معمولی ملازم تھا اور بیوی بچی کے ساتھ گھر کا سودا لینے نکلے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ واقعہ کی اطلاع گھر پہنچتے ہی بچی کی دادی بے ہوش ہوگئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Encounter

grand mother

NEW KARACHI

FATHER AND DAUGHTER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div