اور نیمل کی دوستی ہو ہی گئی

دوستی کرنےمیں ایک ماہ کاعرصہ لگا

سابق اداکارہ نیمل خان نے آخر کار دیوا سے دوستی کرہی لی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی جانب سے ایک کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس کتے کا نام دیوا ہے، جو حمزہ علی عباسی کے گھر میں پلا ہے۔

نیمل خاور کو نیا پینٹنگ پارٹنر مل گیا

شادی کے بعد نیمل کی دیوا سے اتنی دوستی نہیں تھی، تاہم اب نیمل کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کی جدوجہد اور جاننے کے بعد وہ اور دیوا بہت اچھے دوست بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست کو اسلام آباد میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ۔ نیمل نے شادی سے کافی عرصہ قبل ہی شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوا۔

حمزہ علی عباسی کی آنے والی فلم “مولا جٹ ” ہے جو سال 1979 میں ریلیز ہونے والی مولاجٹ کا سیکوئل ہے۔ حمزہ اس فلم میں نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے ساتھی اداکاروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

DIVA

naimal khawar khan

Tabool ads will show in this div