چالیس سوالوں کاجواب دوورنہ پھردمادم مست قلندر،عمران خان کی دھمکی

ویب ایڈیٹر:


وہاڑی : تحریک انصاف کے کپتان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو دھمکی دے ڈالی، عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مطمئن نہ کیا گیا تو پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

وہاڑی کا میدان اور وہاں سجا کسانوں کا کنونشن، لیکن کپتان پھر بھی الیکشن کمیشن کی وکٹ لینے کیلئے بے چین نظر آئے۔ اور بولے کہ انکوائری کمیشن نے الیکشن کمیشن پرچالیس سوال اٹھائے۔ مطمئن نہ کیا توپھرسڑکوں پرہوں گے۔

عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ملک کو زرخیز زمین جیسی نعمت نوازا ہے لیکن دن بدن کسانوں کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور پچھلے دو سالوں میں کسانوں کا برا حال ہے۔ کسانوں کی آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے، ہر سال بارشوں کے باعث آنے والا سیلابی پانی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیتا ہے، تحریک انصاف حکومت میں آ کر سب سے پہلے کسانوں کی فلاح کیلئے کاٹن انسٹیوٹ بنائے گی جس کو حکومت نہیں کسانوں کے نمائندے چلائیں گے۔ عمران خان نے کہا ملک کے تمام کسانوں کو متحد کریں گے اور تحریک انصاف ہر مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ عمران خان نے کہا اس کو ووٹ دینا جو کسانوں کی مدد کرے اپنے ووٹ کو ضائع نہ کرنا۔

کپتان نے خدشہ ظاہر کیا کہ نظام درست نہ ہوا تو کسی اور کے ووٹ پر اقتدارمیں کوئی اورآتا رہے گا۔ عمران خان نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ پر پولیس کا سہارالینےکاالزام بھی جڑ دیا۔ کنونشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسان صرف سیلاب میں ہی نہیں قرضوں میں بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ سماء

PTI

ELECTION

ZARBEAZB

PUNJAB

IMRAN KHAN

HAZARA

TEHREEK INSAF

PARENTS

BANI GALA

MAMNOON HUSSAIN

address

MINISTER

university

reham

FAKE DEGREE

MEETING

RANA SANAULLAH

rally

FAZL UR REHMAN

ADMINISTRATION

CLEAN CHIT

RPO

SEXUAL

HARRASMENT

Tabool ads will show in this div