آصف زرداری کا قصور واقعے پر اظہار تشویش، پیپلزپارٹی پنجاب سے رپورٹ طلب

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قصور واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت سے رپورٹ طلب کرلی، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی ایوان میں اس واقعے کو اٹھائے۔

سابق صدر آصف زرداری نے قصور  واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب سے رپورٹ مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، پیپلزپارٹی ایوان میں اس واقعے کو اٹھائے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قصور واقعے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ سماء

PUNJAB

AsifZardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div