خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع

نیب نے15روزہ ریمانڈکی استدعاکی تھی

احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک کی توسیع دے دی ہے۔

سکھر کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کے ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔ منگل کے روز قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔ خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی اور مکیش کمار جب کہ نیب پراسیکیوٹر ملک زبیر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جلدی ریکوری کرنے کیلئے خورشید شاہ کا 15 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ کو رہا کر کے نیب کو ثبوت جمع کرانے کی ہدایت کریں، خورشید شاہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب نے قانون کا مذاق بنایا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ کسی کیس میں ملزم بری ہوجائے تو یہ مطلب نہیں کہ وہ معصوم ہے، کسی بھی شخص کے خلاف دوبارہ تحقیقات ہوسکتی ہیں، جس پر خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ یہ دھمکی ہے، اس کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔ نیب کے وکیل نے وضاحت دی کہ یہ کوئی دھمکی نہیں، اگر آپ دھمکی سمجھتے ہیں تو معذرت خواہ ہیں۔

اس موقع پر عدالت نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے خورشید شاہ کو مزید 13 روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کی بھی اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت منظور کرلی۔

دوران پیشی قمر زمان کائرہ، زمرد خان، فیصل کریم کنڈی اور دیگر پیپلز پارٹی رہنما بھی کمرہء عدالت میں موجود تھے۔

KHURSHEED SHAH

SUKKUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div