پہلی سہ ماہی کا 90 فیصد ٹیکس ہدف حاصل

تین ماہ میں درآمدات میں3 ارب ڈالرز کی کمی
تصویر: اے ایف پی

 ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا 90 فیصد ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔ چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں درآمدات میں بھی3 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ جولائی تا ستمبر ٹیکس ہدف ایک ہزار 71 ارب روپے تھا۔ 3 ماہ میں 960 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

شبر زیدی کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محاصل میں 111 ارب شارٹ فال کا سامنا رہا تاہم مقامی ٹیکس محاصل میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔3 ماہ میں درآمدات میں 3 ارب ڈالرز کمی سے ٹیکس محاصل پر تقریبا 125 ارب روپے منفی اثر پڑا۔

انہوں نےبتایا کہ ستمبرمیں ٹیکس محاصل بہتررہے اور 391 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آرکا مزيد کہنا تھا کہ فی الحال عبوری اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، حتمی ٹیکس محاصل کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

TAX

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div