خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیشی ہوگی

نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آج ہونے والی سماعت میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رکاوٹیں لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، جب کہ پولیس کی بھاری نفری اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے خورشید شاہ کو 9 روزہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد پیش کیا جائے گا۔ جہاں 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ کو18 ستمبر کو بنی گالا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد فرنٹ مین سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ زبردست مہر کو گرفتار کر کے گزشتہ روز نیب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔

KHURSHEED SHAH

SUKKUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div