بلوچستان اسمبلی کی الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قرار داد منظور کرلی گئی، پاکستان واپس لا کر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے ؛ الطاف حسین کیخلاف سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اسمبلیوں میں قراردادیں

بلوچستان اسمبلی میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد منظور کرلی گئی جس میں الطاف حسین کی فوج مخالف تقاریر کی مذمت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کو پاکستان واپس لا کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر غداری کے زمرے میں آتی ہیں، نفرت انگیز تقریر پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہے، متحدہ کے قائد کی تقاریر ملک دشمن قوتوں کو تقویت بخشتی ہیں۔

مزید پڑھیے ؛ خیبرپختونخوا ؛ الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی قرار داد منظور

واضح رہے کہ کراچی آپریشن، کارکنوں کی گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بعض مواقع پر پاک فوج اور رینجرز سربراہ سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے سخت بیانات جاری کئے تھے۔ سماء

AltafHussain

SARFARAZ BUGTI

Tabool ads will show in this div