الطاف حسین کو بیانات مہنگے پڑ گئے، لاہور کے کئی وکلاء ساتھ چھوڑ گئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سيکيورٹی اداروں کیخلاف الطاف حسين کے بيانات پر ايم کيو ايم لائرز ونگ کے متعدد عہديداروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرديا، لاہور زون کے سابق انچارج کا کہنا ہے کہ الطاف حسين کی ملک دشمن پاليسياں انہيں کسی صورت قبول نہيں۔
پاک فوج کے خلاف متنازع بيان پر الطاف حسين کی مشکلات ميں اضافہ ہوگیا، پنجاب ميں پارٹی کارکن ساتھ چھوڑ گئے۔
ايم کيو ايم لائرز ونگ کے عہديداروں نے لاہور پريس کلب ميں نيوز کانفرنس کی اور پارٹی سے عليحدگی کا اعلان کيا۔
ناراض عہديداروں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا بھارت سے گٹھ جوڑ سامنے آنے کے بعد کوئی بھی محب وطن ايم کيو ايم کے ساتھ نہيں چل سکتا۔
ايم کيو ايم سے لاتعلقی کا اعلان کرنیوالوں نے بتايا کہ اس سے پہلے بھی پنجاب سے بہت سے عہديدار متحدہ قومی موومنٹ سے اپنے راستے جدا کرچکے ہيں۔ سماء