سندھ اسمبلی کے باہر معذور روبینہ کااحتجاج آج بھی جاری

ویب ایڈیٹر:

کراچی: گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی معذور روبینہ کواحتجاج کرتے 165 روز ہو گئے مگر کہیں شنوائی نہ ہوئی۔

معذور روبینہ جو حاملہ بھی ہے ،ملازمت کے حصول کے لیے ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ میڈیا نے بھرپور طریقے سے اواز اٹھائی تو روبینہ پرتشدد کرنے والی خواتین اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا مگر ابھی روبینہ اورساتھیوں کی ملازمت کا مطالبہ پورا ہونا باقی ہے۔

اپنے شہر اور اہل خانہ سے دورغربت، معذوری اور بیروزگاری کا ساتھ لیے باہمت روبینہ کا احتجاج گھنٹوں، دنوں، اورہفتوں کا نہیں، مہینوں پر محیط ہو چکا ہے لیکن حکام ک جانب سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی حرکت میں آگئے اور ڈی ایس پی کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔

روبینہ اوراس کے دیگر معذور ساتھی ملازمت کا مطالبہ اب تک پورانہ ہونے پر آج پھر سندھ اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ سماء

Sindh assembly

DSP

lady police

Tabool ads will show in this div