وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے،شاندار استقبال

ملک کےدیگر شہروں سےبھی کارکنان اسلام آبادپہنچے

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ہیرو میرا ہیرو کہتے ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جم غفیر ایئرپورٹ پر اپنے قائد اور وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔ وزیراعظم بذریعہ جدہ خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو پاکستانی اور پی ٹی آئی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

وزيراعظم عمران خان کاطيارہ حادثےسےبال بال بچ گيا

وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی کارکنوں میں گویا جوش بھر گیا۔ ایئرپورٹ اور اطراف کی فضائیں "وزیراعظم ہیرو" کے نام سے گونج اٹھیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل نور خان بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچے۔

ویڈیو: اسلاموفوبیا نے دنیا کو تقسیم کردیا، عمران خان

قبل ازیں اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کا فخر ہیں۔

ویڈیو:وزیراعظم کی فلائٹ منسوخ،ہوٹل واپسی کے مناظر

اقوام متحدہ کے اہم فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ایک اعشاریہ دو ارب کی آبادی والی مارکیٹ کو خوش کرنے کی بجائے انڈیا کو کشمیر کی پالیسی بدلنے پر مجبور کرے۔ تقریباً50 منٹ کی تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال 2 ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ شروع کروا سکتی ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان آخری حد تک جائے گا، یہ دھمکی نہیں ہے بلکہ وارننگ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ہی دن اور ایک ہی سیشن کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اپنے دورہ امریکا میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے پر متعدد بار مختلف تقریبات میں بات کی۔ انہوں نے ایم ایس این بی سی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ جنرل اسمبلی میں بھی ان کی تقریر کا موضوع کشمیر ہی ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی وقت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو جمعہ کے روز وطن واپسی کی فلائٹ لینی تھی، تاہم طیارے میں فنی خرابی کے بعد اسے ٹورنٹو کے قریب ہی واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نیویارک سے جدہ اور پھر وہاں سے اسلام آباد پہنچے۔

UNGA

PM IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div