پاک سری لنکا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو ہوگا

پیر،بدھ کواطراف میں دوپہروالےاسکولزبندرہینگے

پاکستان اور سری لنکا کے درميان دوسرا ون ڈے پير کو نيشنل اسٹيڈيم ميں کھيلا جائے گا۔ دونوں ٹيميں اتوار کے روز پريکٹس سيشن ميں حصہ ليں گی۔

پریکٹس کیلئے دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رخ کریں گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹيموں کے درميان ٹی 20 سيريز لاہور ميں کھيلی جائے گی۔ ٹی 20 ميچز 5 ،7 اور 9 اکتوبر کو کھيلے جائيں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹيميں پہلے ون ڈے کے ليے نيشنل اسٹيڈيم پہنچيں مگر ميدان پر بادلوں کا راج رہا، جس کے بعد یہ میچ بارش جیت گئی اور پہلا ون ڈے منسوخ کرنا پڑا۔ موسم کے تيور ديکھ کر پی سی بی کی جانب سے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا۔ دوسرا ون ڈے اتوار کے بجائے پير کو ہوگا۔

ميچ کے پيش نظر پير اور بدھ کو نيشنل اسٹيڈيم کے اطراف دوپہر کی شفٹ کے اسکول بند رکھنے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ اسکولز میں تعطیل سے متعلق کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

ون ڈے سيريز کے بعد دونوں ٹيموں کے درميان قذافی اسٹيڈيم لاہور ميں 3 ميچوں پر مشتمل ٹی 20 سيريز ہوگی۔ ٹی 20 ميچز 5،7 اور 9 اکتوبر کو کھيلے جائيں گے۔

NATIONAL STADIUM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div