کراچی ٹریفک پولیس نے مثال قائم کردی

پولیس اہلکاروں کی گڑھا بھرنے کی کوشش

کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مثال قائم کردی۔ لیاقت آباد 10 نمبر پر گڑھے بھرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام میں مشکلات نہ ہوں۔

کراچی میں حالیہ بارشوں نے سڑکوں کا برا حال کردیا ہے۔ لیاقت آباد 10 نمبر پر پڑنے والے بڑے گڑھے پُر کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ناظم آباد سے آنے والے شہری بدترین ٹریفک میں پھنسے رہے۔

ایسے میں مشکلات میں گھرے شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار میدان میں آگئے اور مٹی کو ہموار کرتے رہے ۔ سخت گرمی بھی باہمت اہلکاروں کو مقصد سے پیچھے نا ہٹا سکی۔ اس دوران ان کی وردی بھی مٹی لگنے سے خراب ہوئی لیکن ان کے عزم میں کمی نہیں آئی۔

ٹریفک حکام کی جانب سے مثالی اقدام کو لوگوں نے خوب سراہا۔

karachi traffic police

Tabool ads will show in this div