قوم آج قائداعظم محمد علی جناح کی ایک سواڑتیس ویں سالگرہ منا رہی ہے
اسٹاف رپورٹ
کراچی : ہیپی برتھ ڈے ۔۔۔ بابائے قوم ۔۔۔۔ قائداعظم محمد علی جناح کو ایک سو اڑتیس ویں سالگرہ مبارک ۔ آج ملک بھر میں بابائے قوم کے جنم دن کی تقریبات سجائی جائیں گی ۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب بھی ہوگی۔
قائداعظم کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی شرکت کریں گے۔
پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس کا چاک و چوبند دستہ گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالے گا ۔ مزار قائد کو دن گیارہ بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ سماء