خضدار میں ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،ایک زخمی

ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر

رپورٹر: عامر بلوچ

وڈھ  میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے مقام پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں موٹرسائکل سوار استاد محمد نور ولد نور محمد  اور ثناءاللہ ولد احمد عمرانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ان کا ساتھی علی حسن ولد اللہ بخش قلندرانی  زخمی ہوا۔

میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

BALUCHISTAN

KHUZDAR

Tabool ads will show in this div