پاک بحریہ کے جہاز نے پھر پیٹرولنگ شروع کردی
سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس عالمگیر کے جدہ بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جدہ آمد پر کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر اور ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بحری اشتراک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر کا کہنا تھا کہ پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے ضمن میں تعینات ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
PAKISTAN NAVY
ARABIAN SEA
تبولا
Tabool ads will show in this div