استعفوں کابحران،وزیراعظم نے قریبی ساتھیوں کامشاورتی اجلاس بلالیا

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : ایم کیوایم ارکان کے استعفوں پر مشاورت کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شريف نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سماء رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بیلاروس سے وطن واپسی پر لاہور جانا تھا، تاہم ایم کیو ایم اراکین کے استفعوں پر مشاورت اور اجلاس کی صدارت کیلئے وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل وزیراعظم کو شیڈول کے مطابق لاہور پہنچنا تھا۔

وطن واپسی پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو استعفوں کے معاملے پر ایئرپورٹ پر بریفنگ بھی دی، جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے ایم کیو ایک کے استعفوں کے معاملے پر حکومتی وزرا، قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق استعفوں پر عمل درآمد کا پراسس کل اسمبلی کارروائی کے بعد شروع ہوگا۔ سماء

PTI

RAHEEL SHARIF

GENERAL

ZARBEAZB

LYARI

SHAH LATIF TOWN

CHAUDHARY NISAR ALI KHAN

KILLING

Encounter

TALIBAN

wana

miran shah

group

RESIGNATION

SHAWAL VALLEY

zaman town

Tabool ads will show in this div