بارودی سرنگیں صاف کرتےہوئےدھماکا،کیپٹن سمیت3اہلکار شہید
ویب ایڈیٹر :
لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کے علاقے سندانہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن عمر فاروق سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افسر اور جوان علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی باقیات کو ہر صورت فنا کردیا جائیگا ، دو ٹوک پیغام
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سندانہ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے اہل کار علاقے میں معمول کے گشت پر تھے اور بارودی سرنگیں صاف کر رہے تھے کہ اس دوران بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، شہید اہل کاروں کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذرائع سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء