ساؤتھ افریقہ سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

ویب ایڈیٹر:

کراچی:جنوبی افریقہ سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے والےگروہ کا ایک اورکارندہ دھرلیا گیا، ملزم قتل کی واردات میں بھی ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی بھتہ خورگینگ کے کارندے راحیل کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ملزم کے 3 ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

ملزم راحیل نے بھتہ لینے کا انوکھا طریقہ اپنایا،ملزم ملٹی نیشنل کمپنی میں میڈیکل ریپ کی حیثیت سے ملازمت کرنے کے بعد ادویات متعارف کرانے کے بہانے مالدار ڈاکٹرز سے متعلق معلومات حاصل کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2004 میں کورنگی نمبر چار کے علاقے میں بھتہ کی عدم ادائیگی پر اپنے ساتھیوں حسن طفیل ،واصف اور جانسن کے ہمراہ سہیل کلینک پرفائرنگ کی اورڈاکٹر سہیل سے 50ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔

ملزم نے 2010میں بھتہ کی عدم ادائیگی پر ڈاکٹر ملک زاہد کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اس کے علاوہ ملزم نے اعترافی بیان میں شہر کے مخلتف علاقوں میں ڈاکٹرز سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر نے کا اعتراف کیا۔

پولیس گروہ کے دیگر ساتھیوں اوت سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ سماء

korangi

RAHEEL

political party

district central

Tabool ads will show in this div