سیاحتی مقامات کو جدید ڈھانچے میں ڈھالنے کی تیاری

ذمہ دارانہ سیاحت کیلئے قانون سازی کی جائے گی

وفاقی حکومت نے مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جدید ڈھانچے میں ڈھالنے کیلیے کمر کس لی ہے۔ مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ ماضی میں انتظامی حماقتیں کاغان ناران کا حسن نگل گئیں۔ لیکن دیگر مقامات کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کیلئے سہولیات مہیا کی جائیں گی مگر ذمہ دارانہ سیاحت کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی پالیسی کا ایک ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ مری کی بڑے پیمانے پر ری اسٹریکچرنگ کی ضرورت ہے۔ اس کو ذمہ دارانہ سیاحت کی طرف لیکر جائیں گے۔

برفانی چوٹیوں کی سیاحت سے متعلق امین اسلم نے کہا کہ بے ہنگم تعمیرات نے کاغان ناران کا تو حلیہ بگاڑ دیا لیکن ہنزہ اور دیگر مقامات کا ایسا حشر نہیں ہونے دیں گے ۔

مشیر ماحولیاتی تبدیلی کا یہ بھی کہنا تھا وفاقی دارالحکومت میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی پر اسی فیصد عمل درآمد ہو چکا اور جلد ہی اس کا اطلاق ملک بھر میں ہوتا نظر آئے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div