کراچی میں بارش:دوسرے ون ڈے کا شیڈول تبدیل

کراچی میں بارش کے بعد اتوار کو ہونے والے ون ڈے میچ کو پیر کے دن منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں 4 روز سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعہ کو ہونے والی موسلا دھار بارش نے نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ کو شدید متاثر کیا ہے۔
گراؤنڈ کا ڈرین ایج سسٹم درست حالت میں نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے جمعہ کو پہلا ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو شیڈول تھا لیکن سری لنکا اور پاکستان کے بورڈز کی رضامندی سے میچ کو پیر کے روز منتقل کردیا گیا ہے۔
اس میچ کے لیے اتوار کے میچ والے ٹکٹ ہی قابلِ استعمال ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Second #PAKvSL ODI rescheduled for Monday
More ▶️ https://t.co/fTVjcVx9ce — PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 27, 2019