کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے میچ آج ہوگا

ون ڈے میچ میں پاکستان،سری لنکا مدمقابل ہونگے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں10 سال بعد ون ڈے میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر 3 بجے میدان میں اتریں گی۔

میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے جم کر پريکٹس کی۔ میڈیا سے گفت گو میں سری لنکن کپتان تھريمانے سيکيورٹی انتظامات پر خوش نظر آئے۔ پہلے ون ڈے میچ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ وسيم اکرم ، رميز راجا اور بازيد خان کے ساتھ ایلکن ولکنز اور روشان ابے سنگھے بھی ميچ پر تبصرہ کريں گے۔

پاکستانی پليئرز بھی ہوم گراونڈ پر پرفارم کرنے کيلئے بے تاب ہيں۔ ويسٹ انڈين ليجنڈ مائيکل ہولڈنگ بھی سيريز کے دوران کراچی آئيں گے۔

 اس سے قبل سرفراز الیون نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کی۔ بعد ازاں ٹیموں کے کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا اور پریس کانفرنس بھی کی گئی۔

 

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کراچی میں 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، جس میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھریمانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونیوالے 3 ٹی 20 میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ODI

PAKVSSL

NATIONAL STADIUM

Tabool ads will show in this div