ڈےکیئرسینٹر کی ویڈیو ایک سال پرانی ہے، پی آئی اے

ویڈیو وائرل کرنے والوں کيخلاف کارروائی کا اعلان

پی آئی اے کے ڈے کیئر سینٹر ميں بچوں پر تشدد کی ويڈيو ایک بار پھر سوشل ميڈيا پر وائرل ہوئی تو انتظاميہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ويڈيو گزشتہ سال کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں پی آئی اے کراچی کے ڈے کیئر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عملے میں شامل خاتون کو اسی وقت نوکری سے نکال ديا گيا تھا۔

ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو ترجمان پی آئی اے نے ویڈیو وائرل کرنے والوں کيخلاف کارروائی کا اعلان کيا۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پانچ ماہ قبل بے بی ڈے کیئر سینٹر کی تزئین و آرائش بھی کی گئی تاہم بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

 
Tabool ads will show in this div