اظہر عباس پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچ : کراچی میں سماء کے سینئر پروڈیوسر اظہر عباس پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اظہرعباس، ان کے 2 صاحبزادوں اور کزن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


نیپا چورنگی کے قریب منگل کی شب سماء کے سینئر پروڈیوسر اظہرعباس ان کے صاحبزادوں دانیال، دائم اور کزن حیدر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ 637/2013  انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔


ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اظہر عباس اور ان کے صاحبزادوں دانیال، دائم اور کزن حیدر کی حالت خطرے سے باہر ہے، اظہر عباس کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کا معائنہ کرکے موقع سے شواہد جمع کئے ہیں۔


اظہر عباس اور ان کے بیٹوں اور رشتے دار پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ گھر جارہے تھے۔


پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول قبضے میں لے کر فارنزک لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔ سماء

کا

پر

نے

تحقیقات

شروع

KESC

remand

bolt

Tabool ads will show in this div