اسحاق ڈارکی فضل الرحمان سےملاقات متحدہ سےمتعلق گفتگو

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر وزیر خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تمام جائز تحفظات اور خدشات دور کئے جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے وزیراعظم کا اہم پیغام مولانا کو پہنچایا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی طرف سے ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اراکین کو اسمبلیوں میں واپس لانے کیلئے مکمل مینڈیٹ دیا جائے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا، فضل الرحمان سے گفت گو میں اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو ایم کیو ایم سے رابطوں میں تیزی لانے کا کہا، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کی رائے کے بعد حکومت کو جواب دونگا۔ سماء

PTI

RAILWAY

FO

FOREIGN OFFICE

RAHEEL

RESIGNATION

MAULANA FAZL UR REHMAN

Sharjah Test

high commission

#pakistanindependenceday

azadi

pakistanzindabad

Tabool ads will show in this div