بھارت کی گیڈر بھبکیوں پر پاک افواج کا جواب

ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں

ترجمان پاک افواج کا کہنا ہے کہ بھارت کی پھر راولاکوٹ سے آگے جانے کی بات پر جھوٹے فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ٓار) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا بے بنیاد بیان خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہوگا۔

 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے غیر ذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی بھارتی فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے گزشتہ روز پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہوگئے، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے، ہمارے پاس تمام آپشنز ہیں۔

بپن راوت نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ 500 سے زائد دہشت گرد سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے درمیان مواصلات رابطوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

DG ISPR

BALAKOT

BIPIN RAWAT

Tabool ads will show in this div