وزارتوں، ڈویژنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت سے فنڈز طلب
حکومت سے 1 ارب 45 کروڑ روپے طلب کیے گئے
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارتوں اور ڈویژنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلیے حکومت سے 1 ارب 45 کروڑ روپے طلب کر لیے۔
وفاقی سیکرٹریز کا کہنا ہے کہ نہ فائل رکے گی اور نہ کرپشن ہوگی اس لیے عمل درآمد کےلیے رقم فراہم کی جائے۔
دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے وفاقی سیکرٹریز کی درخواست پر فنڈز مانگے ہیں۔
دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ اب تک 44 وزارتوں میں سے محض 10 وزارتیں آٹومیشن پر آسکیں اور 3 وزارتیں ڈیجٹیلائزیشن کے لیول تھری تک پہنچ سکیں جبکہ 14 وزارتیں ابھی بھی زیرو لیول پر ہیں۔
فائلز سسٹم ختم کرکے ای میل پر سمری بھیجی جائے گی۔
تبولا
Tabool ads will show in this div