وزیرداخلہ چوہدری نثارکی شجاع خانزادہ کی رہائش پردھماکےکی شدیدمذمت

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹک کے علاقے مییں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیڑ ے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، چوہدری نثار نے فوری طور پر ریسکیو اداروں اور دیگر حکام کو زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتالوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری طور پر ریسکیو کی کارروائیوں کی ہدایت کی۔

انہوں نے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کو بھی زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماء

KPK

PUNJAB

ATTOCK

ZARBE AZB

FOOTAGE

TALIBAN

national action plan

DSP

sucide attack

brave

MARTYRDOM

EXCLUSIVE

martyred

grieved

RUBBLE

Tabool ads will show in this div