شجاع نڈراوربہادرتھے،دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہیگی،آئی جی پنجاب
ویب ایڈیٹر:
اٹک / لاہور : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد ہی دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے تھے، پنجاب کے کئی علاقوں میں کریک ڈاؤن بھی ہوئے، جس میں کرنل شجاع خانزادہ پیش پیش رہتے تھے۔
مزید پڑھیں : شہید شجاع خانزادہ کو آرمی چیف کا زبردست خراج تحسین
اٹک میں جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفت گو میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے، پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،دہشت گردوں کے خلاف ہر کارروائی میں کرنل(ر)شجاع خانزادہ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں : اٹک خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے نام
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، کرنل(ر)شجاع خانزادہ کی شہادت نے نیا جذبہ دیا ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے خون سے پاک سرزمین کو رنگ دیا، ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خطرات تھے، کرنل(ر) شجاع خانزادہ پولیس کا جذبہ بھی بڑھاتے تھے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی کمی محسوس کریں گے، دہشت گردوں کے کئی گروپ ہیں، دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، کرنل(ر)شجاع خانزادہ کا ڈیرے پر بیٹھنے کا پروگرام نہیں تھا، ڈیرے پر لوگوں کے جمع ہونے پر وزیر داخلہ بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ اٹک کے علاقے حضرو سے سات کلومیٹر دور گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیڑے پر خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ڈی ایس پی حضرو سرکل شوکت شاہ سمیت 16 افراد شہید جب کہ 30سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ پر تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت ، جب کہ آرمی چیف، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دیگر حکام کی جانب سے بھی شہید شجاع کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سماء