شہید شجاع خانزادہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

ویب ایڈیٹر :


اٹک : شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت مختلف وزرا اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

 

شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کر دی گئی، اس موقع پر شہداء کے خاندان کے افراد سمیت نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

اس سے قبل شہید شجاع خانزادہ کے جسد خاکی کو راول پنڈی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ شجاع خانزادہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر ممکنہ طور پر نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے ان پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ اٹک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع ہے۔ اٹک تک قبائلی ایجنسیوں اور فاٹا کے دہشت گرد گروپوں کی رسائی بہت آسان ہے۔

 

واضح رہے کہ اٹک کے علاقے حضرو سے سات کلومیٹر دور گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیڑے پر گیارہ بجے کے قریب خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ڈی ایس پی حضرو سرکل شوکت شاہ سمیت 20 افراد شہید جب کہ 20سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ پر تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت ، جب کہ آرمی چیف، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دیگر حکام کی جانب سے شہید شجاع کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سماء

KPK

PUNJAB

ATTOCK

ZARBE AZB

FOOTAGE

TALIBAN

national action plan

DSP

sucide attack

FUNERAL

brave

MARTYRDOM

EXCLUSIVE

martyred

grieved

RUBBLE

POLICE LINE

Tabool ads will show in this div