پی ٹی آئی کاشہیدشجاع خانزادہ کی خالی سیٹ پرامیدوارکھڑانہ کرنیکااعلان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی خدمات کے اعتراف میں ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Out of respect for shaheed Shuja Khanzada PTI will not put up a candidate for the bye election in his constituency.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 16, 2015
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید شجاع خانزادہ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر حلقے سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے احترام میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔ سماء