قومی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

سری لنکن ٹیم25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

قومی کرکٹ ٹيم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹيم سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے ميچز کھيلے گی۔

لاہور ميں تربيتی کيمپ ميں شرکت کے بعد پاکستانی ٹيم کراچی پہنچی تو سخت سيکیورٹی حصار ميں ہوٹل لے جايا گيا۔ سری لنکا کے خلاف سيريز کے لوگو کی رونمائی 24 ستمبر کو ہوگی۔ دونوں ممالک کے درميان نيشنل اسٹيڈيم ميں پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کھيلا جائے گا۔

ٹیم کا 24 ستمبر سے کراچی ميں بھی مختصر ٹريننگ کيمپ لگے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹيم 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی ميچز کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ جہاں وہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کھیلے گی۔

دوسری جانب ون ڈے سیریز کےلیے کراچی میں نيشنل اسٹيڈيم کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ کنٹرول رينجرز نے سنبھال ليا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے انکلوژر اور اسٹيڈيم کے ديگر حصوں کی سوئپنگ کر لی گئی، جب کہ غير متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سيريز کے دوران کھلاڑيوں کےلیے پہلی بار ريموٹ اسپتال قائم کر ديا گيا۔ ایمرجنسی سے نمٹنے کےلیے ڈریسنگ رومز کے ساتھ فوربیڈ اسپتال قائم کیا گیا۔ میچ کے دوران اسپتال میں 5 ڈاکٹرز موجود رہیں گے جہاں ای سی جی سمیت ہر قسم کی ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دی جا سکے گی۔

ODI

NATIONAL STADIUM

Tabool ads will show in this div