امریکی کانگریس اراکین کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کوخط

خط پر 35 امریکی کانگریس اراکین کے دستخط

مقبوضہ کشمير کی صورت حال پر امريکی کانگريس کے اراکين نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط لکھ کر خطے کی کشیدہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی کانگریس اراکین کے خط میں کشمير کی صورت حال پر تشويش کا اظہار کيا گيا۔

اراکين کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمير کے باعث پاکستان بھارت ميں کشيدگی بڑھ رہی ہے۔ دونوں جوہری قوتیں ہیں، جنوبی ايشيا ميں کشيدگی پوری دنيا کے لئے خطرہ ہے۔

اراکین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ہے، کشمیریوں کو انفرادی حیثیت دی گئی تھی۔ بھارت نے کشمیر کی انفرادی حیثیت کوختم کرديا۔ خطے میں امن و سلامتی کو قائم رکھنا عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔ خط پر 35 امریکی کانگریس اراکین کے دستخط ہیں۔

UNGA

US CONGRESS

Tabool ads will show in this div