آرمی چیف کی انٹیلی جنس ایجنسیزکوحملےکےمجرموں تک پہنچنےکی ہدایت
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی / اٹک : شجاع خانزادہ کی شہادت پر سیاسی اور عسکری قیادت نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ قوم کا عزم ہے، آرمی چیف نے صاف صاف بتادیا شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں : شجاع خانزادہ ، سچے اور کھرے انسان، شہید کی نماز جنازہ ادا
پاک فوج بھی شہید شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے میدان میں آگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آٓرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ شجاع خانزادہ نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ہے، سپہ سالار نے ایجنسیوں کو ہدایت کی شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث ذمہ داروں کا سراغ لگایا جائے۔ سماء