حساس اداروں نے دہشتگردوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی
ویب ایڈیٹر:
لاہور : حساس اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے اغواء کار گروپ کے متحرک ہونے کی کارروائیوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اغواء کار گروپ کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم کا اغواء کار گروپ اعلیٰ سیاسی اور مذہبی شخصیت کو ٹارگٹ کرسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گروپ گلابی سلور رنگ کی وڈز گاڑی دہشت گردی اور اغوا کی کارروائی میں استعمال کی جائے گی، گاڑی 2009 ماڈل کی ہوگی، تھریٹ ایڈوائزی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی ادارے انتظامات کریں۔ سماء