پاکستان میں مسیحی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو کی خواہش

اسٹاف رپورٹ


کراچی : پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو نے کرسمس پر مسیحی برادری کو خوش کرنے کیلئے عجیب و غریب خواہش کا اظہار کردیا، کہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں مسیحی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرسمس پر ملک بھر کے عیسائیوں کو مبارکباد دی اور کئی برسوں تک حکمرانی کرنیوالی پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ نے عیسائی وزیراعظم دیکھنے کی انوکھی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔


بلاول بھٹو کی نرالی خواہش کوئی پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ ملالہ یوسف زئی کو اپنا وزیراعظم قرار دے چکے ہیں، ملالہ کو نوبل انعام نہ ملا تو بلاول نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ وہ ملالہ کو مستقبل کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، ملالہ تک تو ٹھیک ہے مگر عیسائی وزیراعظم والی بات پاکستان میں کئی لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی۔ سماء

میں

کی

eid

Blast

battle

spain

withdrawal

earnings

Tabool ads will show in this div