وزیر اعظم، آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات  کی، ملاقات  میں دونوں سربراہان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر  تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں سانحہ اٹک کے بعد ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال، سرحدی معاملات اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ منظم نہ ہونے کے عزمکا اظہار  کیا، جب کہ آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی ،بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری  نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ سماء

ARMY CHIEF

INTERIOR MINISTER

LINE OF CONTROL

terrorists

operation zarb e azb

sartaj aziz

chaudhry nisar

general raheel sharif

ceasefire agreement

unprovoked firing

Tabool ads will show in this div