سی ایس ایس رولز میں تبديلی حکومتی منظوری کے بغير ہوئی،رپورٹ

پاس ہونے والوں کی شرح میں کمی

ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ سی ایس ایس رولز میں تبديلی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغيرہوئی، رولز تبدیلی کے بعد اختیاری مضامین میں 33 اور مجموعی طور پر 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگیا  ہے۔

ایف آئی اے دستاويز کے مطابق فيڈرل پبلک سروس کميشن نے سال 2013 میں حکومتی منظوری کے بغیر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے رولز میں تبدیلی کی۔ رولز میں تبدیلی کے بعد پاس ہونے والوں کی شرح میں حیرت انگیز کمی ہوئی ہے جس کے باعث چھوٹے صوبوں کی درجنوں نشستیں خالی رہ گئیں۔

سی ایس ایس کا امتحان اب اردو زبان میں بھی لیا جاسکے گا

رپورٹ کے مطابق رولز تبدیلی کے بعد اختیاری مضامین میں 33 اور مجموعی طور پر50  فیصد نمبر لینا لازمی ہوگیا۔ رولز کی تبدیلی کے وقت تعینات اسٹنٹ ڈائریکٹرعقیل محمد کا بیان بھي رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ايف آئی اے نے  ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا معاملہ ایف پی ایس پر ڈال دیا۔

سی ایس ایس امتحانات میں صرف 3 فیصد امیدوار کامیاب

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایف آئی اے کو سی ایس ایس رولز میں تبدیلی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

CSS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div