لگتا ہےستمبر کا سورج نہیں دیکھ سکوں گا،رشید گوڈیل کی12اگست کوگفتگو
ویب ایڈیٹر :
کراچی : ایم کیو ایم کے سینیر زخمی رہ نما رشید گوڈیل کی بارہ اگست کو صحافیوں سے کی گئی گفت گو سامنے آگئی، بارہ اگست کو ہونے والی آف ایئر گفت گو میں رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ماہ ستمبر کا سورج نہیں دیکھ سکوں گا۔
ایم کیو ایم کے سینیر رہنما رشید گوڈیل کی بارہ اگست کو صحافیوں سے کی گئی گفت گو سامنے آگئی، اپنی آف ایئر گفت گو میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفت گو میں سینیر رہنما رشید گوڈیل نے پہلے ہی حملےکاخدشہ ظاہرکردیاتھا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیچھاکرتےہیں، یہ لوگ ڈرانےکی کوشش بھی کرتےہیں۔
بارہ اگست کو استعفی دینے کے موقع پر کی گئی گفت گو میں رشید گوڈیل نے کہا تھا کہ " ستمبرکامہینہ دیکھنامشکل لگتاہے"، ایسا لگتا ہے کہ ستمبر کا سورج نہیں دیکھ سکوں گا، جس پر صھافیوں کی جانب سے صحافیوں رشیدگوڈیل سےخدشات پرآن کیمرہ اظہارکامطالبہ کیا گیا تو رشید گوڈیل نے کہا کہ کیمرےپرابھی بات کرنےکاکوئی فائدہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرےپاس سیکیورٹی اسکواڈنہیں،صرف اہلکارہوتےہیں، مگر پیچھاکرنیوالوں سےڈروں گانہیں، کچھ لوگ پیچھاکرتےہیں، یہ لوگ ڈرانےکی کوشش بھی کرتےہیں۔ سماء