ریحام خان نے بالا آخر معافی مانگ لی

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام نے آیندہ پی ٹی آئی کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اب تحریک انصاف کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ معذرت کرتی ہیں کہ وہ اب تحریک انصاف کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا اب وہ اپنی پوری توجہ شوبز اور فلاحی کاموں پر مرکوز رکھیں گی۔

مزید پڑھیں : ریحام سے متعلق کچھ غلط نہیں سن سکتا

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ہری پور کے الیکشن میں شکست کے بعد ریحام خان پر ہونے والی تنقید سے انہیں پریشانی ہوئی، ریحام خان نے این اے 19 کی مہم میں متعلقہ امیدوار کی درخواست پر شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا انہیں سیاست میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں، آئندہ وہ پارٹی کی کسی تقریب میں شریک نہیں ہوں گی، عمران خان کے مطابق کراچی کے ضمنی الیکشن میں بھی ریحام ان کے کہنے پر ساتھ گئیں۔ ہم کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنا اور خواتین ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالنا چاہتے تھے۔ سماء

IMRAN KHAN

INTERIOR MINISTER

LINE OF CONTROL

terrorists

pti chairman

by polls

SHIREEN MAZARI

Sindh assembly

operation zarb e azb

sartaj aziz

firing incident

chaudhry nisar

general raheel sharif

ceasefire agreement

unprovoked firing

mqm leader

mqm mna

kp govt

election campaign

Tabool ads will show in this div